Jan ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس عالمی ایمرجنسی ہے: عالمی ادارہ صحت

اقوامِ متحدہ کے تحت قائم عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چین سے پھوٹنے والی کرونا وائرس کی ایک نئی قسم کے پھیلاؤ کو ’عالمی ہنگامی صورتحال‘ قرار دے دیا۔

30 جنوری کو ڈبلیو ایچ او کے صدر دفتر میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں چینی ماہرین نے چینی شہر ووہان سے پھوٹنے والے کورونا وائرس کی نئی قسم سے 170 سے زائد افراد کی موت کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ 7711 مریضوں میں تصدیق ہوئی جب کہ 12 ہزار  167 مریض مشتبہ قرار دیئے گئے ہیں، ان مریضوں میں 1370 افراد تشویش ناک ہیں اور صرف 124 افراد ہی صحت مند ہوکر ہسپتال سے فارغ ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی عالمی ایمرجنسی کے ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے 18 ممالک میں 82 نئے کیس سامنے آئے ہیں لیکن بتایا گیا کہ ان میں سے صرف 7 افراد ایسے ہیں جنہوں نے چین کا سفر نہیں کیا تھا۔ چین سے باہر تین ممالک میں کورونا وائرس ایک فرد سے دوسرے میں منتقل ہوا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے چینی حکام کی جانب سے کورونا وائرس کی فوری شناخت اور جینیاتی تجزیئے پر چینی کارکردگی کو سراہا۔ اس کی بدولت اب دنیا بھر میں کورونا وائرس کی شناخت ممکن ہوگئی ہے اور بچاؤ کے نئے طریقے بھی سامنے آئے ہیں۔

ٹیگس