Jan ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
  • فرانس میں صدر کی پالیسی کے خلاف ہزاروں افراد کی ریلی

فرانس میں پینشن ریفارمز کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، ہزاروں افراد نے صدر کی پالیسی کے خلاف ریلی نکالی۔

پیرس میں نکلنے والے اس جلوس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی، لوگوں نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر صدر کی پینشن ریفارمز کے خلاف نعرے درج تھے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ صدر نے پینشن اصلاحات کے حوالے سے نامکمل بل پیش کیا۔

واضح رہے کہ فرانس حکومت کی پنشن اصلاحات پالیسیوں کے خلاف گذشتہ 5 دسمبر سے لاکھوں افراد مظاہرہ کر رہے ہیں اور اسی کڑی میں نقل و حمل کے سیکشن میں کام کرنے والے ورکرز بھی ہڑتال پر ہیں جس سے عام شہریوں کو ٹریفک سے متعلق زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس کے علاوہ فرانس میں یلو جیکٹ مظاہرے نومبر دو ہزار اٹھارہ کے وسط میں مہنگائی اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف شروع ہوئے جو بعد میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف منظم تحریک میں تبدیل ہو گئے۔ مظاہرین صدر امانوئل میکرون کی اقتصادی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس