Feb ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • تنزانیہ کے گرجا گھر میں بھگدڑ 20 ہلاک متعدد زخمی

افریقی ملک تنزانیہ کے ایک گرجا گھر میں مقبول پادری کے شفا پہنچانے والےتیل کی رونمائی کے دوران بھگدڑ مچ گئی اور پاؤں تلے روندے جانے کے باعث 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک تنزانیہ کے شہر موشی کے گرجا گھر میں اتوار کی دعا کے خصوصی اہتمام پر معمول سے زیادہ رش تھا۔ شہریوں میں نہایت مقبول پادری بونی فیس موام پوسا نے اپنے جسم سے مس کیے ہوئے تیل کو ہر طرح کے مریضوں کے لیے شفا قرار دیا اور اسے اپنے عقیدت مندوں کو دینے کے لیے فرش پر گرا دیا۔

سیکڑوں عقیدت مندوں نے خود ساختہ ’مقدس تیل‘ کو چھونے کے لیے دوڑ لگا دی اور اس دوران درجنوں لوگ پاؤں تلے کچلے گئے۔ 20 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

 

ٹیگس