Feb ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس نے مزید 64 افراد کی جان لے لی ہلاکتیں425 ہو گئیں

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 64 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد وائرس سے موت کے منہ میں جانے والوں کی تعداد 425 ہو گئی۔

چینی حکام کے مطابق کورونا وائرس کے 2 ہزار 345 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد چین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار 500  ہو گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 24 ممالک میں اب تک کورونا وائرس رپورٹ ہوچکا ہے۔

دوسری جانب چین نے کورونا وائرس سے متعلق عالمی سطح پر افواہیں پھیلانے پر امریکا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے جان بوجھ کر بے بنیاد اور من گھڑت کہانیاں پھیلائیں جس سے دنیا بھر میں خوف و ہراس میں اضافہ ہوا۔

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے کورونا وائرس پر جو جارحانہ اقدامات اُٹھائے اس سے دنیا بھر میں دہشت اور خوف کا پیغام گیا۔ امریکا اس مرحلے پر ہماری معاونت کرسکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

 

ٹیگس