ٹرمپ امریکی جمہوریت کے لئے خطرہ: نینسی پلوسی
Feb ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
امریکی صدر ٹرمپ کےمواخذے کے بعد امریکہ اور دنیا بھر میں ملا جلا رد عمل سامنے آ رہا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکی جمہوریت کے لئے خطرہ ہیں، ٹرمپ کا اصرار ہے کہ اگر چاہیں تو انتخابات خراب کرسکتے ہیں۔
ادھرسینیٹ میں اکثریتی ر ہنما مچ مک کونل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو ہٹانے میں ناکامی سے ری پبلکنز کو سیاسی فائدہ ہوگا، یہ ڈیمو کریٹس کی بڑی غلطی اور سیاسی شکست ہے۔
مواخذے پر فتح کے بعد صدر ٹرمپ کی جانب سے آج بیان جاری کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات مسترد کردیے تھے۔