کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 636 ہوگئی
چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 636 ہوگئی ہے جبکہ 31161 لوگوں میں اس انفیکشن کے پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔
چین کی سرکاری صحت کمیٹی کی آج جمعہ کو جاری بیان کے مطابق 6 فروری کی آدھی رات اسے 31 صوبوں سے اطلاع ملی جس کے مطابق کورونا وائرس کے 31161 کیسز کی تصدیق کی جاچکی ہے جس میں سے 4821 لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ 636 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 1540 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
اس سے پہلے جمعرات کو جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے 563 لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 28018 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔
دسمبر 2019 میں چین کے ووہان شہر میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ 25 سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) نے کورونا وائرس کے پیش نظر گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔