Feb ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  •  ٹرمپ کو بری کر دینے کے خلاف ہزاروں امریکیوں کے مظاہرے

ہزاروں امریکیوں نے صدر کے مواخذے کی کارروائی میں ٹرمپ کے بری ہونے کے خلاف مظاہرے کئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے تقریبا تین سو شہروں میں ٹرمپ کو مواخذے کی کارروائی کے دوران بری کردیئے جانے کے خلاف مظاہرے کئے۔
مظاہرین نے نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے اکٹھا ہو کے، ٹرمپ کو قید کرو، ٹرمپ مجرم و گناہ گار ہے، کے نعرے لگائے۔
اس رپورٹ کے مطابق پولیس نے کچھ مظاہرین کو جو کانگریس کی عمارت کے اندر دھرنا دے کر بیٹھ گئے تھے، گرفتار کرلیا ہے۔ درایں اثنا امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کانگریس میں ٹرمپ کے مواخذے کے ایک دن بعد ٹرمپ کی جانب سے جھوٹی خبریں پھیلانے اور غلط پروپیگنڈہ کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ کے لئے سختی سے دعا کروں گی کیونکہ وہ آئین کی پٹری سے اترگئے ہیں اور انھوں نے اقدار کو پامال کردیا ہے۔
 
سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن سینیٹر جف مرکلی نے ایک ٹوئیٹ میں امریکی کانگریس کے سامنے مظاہرین سے اپنے خطاب کا ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم نے آج جو دیکھا وہ ایک کورٹ نہیں تھی بلکہ پردہ ڈالنے کی کارروائی تھی۔
انھوں نے کہا کہ صدر کی جانب سے اقتدار کا ناجائز استعمال سینیٹ میں بھی رسوخ کر گیا ہے اور ہمارے قانون اور سینیٹ کی بنیادوں کو خطرہ لاحق ہے۔ سینیٹر آیانا پرسلی نے بھی جو احتجاج میں موجود تھیں ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ اس ڈیموکریسی میں آپ اب بھی عوام کے سامنے جوابدے ہیں اور ہم اپنی جائز ناراضگی کو انصاف کی تلاش کے لئے مرکوز کریں گے۔ 

ٹیگس