Feb ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد نو سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

چینی ذرائع سے موصولہ رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے مزید نوے افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد نو سو چھے ہوگئی ہے۔

اسی کے ساتھ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا بیماری میں مبتلا افراد کی تعداد میں تین ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس بیماری میں مبتلا افراد کی تعداد چالیس ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

چینی ذرا‏ئع نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ کورونا بیماری میں مبتلا تین ہزار دو سو چوہتر افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب سنگاپور میں کورونا بیماری میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھ  کر چھیالیس ہوگئی ہے ۔

کورونا بیماری چین سے نکل کے دنیا کے مختلف دیگر شہروں میں پہنچ چکی ہیں جن میں امریکا اور چند یورپی ممالک بھی شامل ہیں ۔

اس درمیان عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہےکہ اب اس بیماری کے کنٹرول کی امیدیں پیدا ہوگئی ہیں اس لئے کہ چین میں اس بیماری پر قابو پانے کے آثار ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔

ٹیگس