Feb ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • فلپائن نے امریکہ سے تاریخی معاہدہ منسوخ کیا

فلپائن نے امریکہ سے تاریخی وی ایف اے معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فلپائن نے امریکہ کو تاریخی دفاعی معاہدہ کو ختم کرنے کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے جس کی منسوخی کیلئے قانون کے مطابق 6 ماہ قبل نوٹس دینا ضروری ہے۔

فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوئیرٹو نے امریکہ کی جانب سے ان کے اہلکاروں کے ویزے کی منسوخی کے اعلان کے بعد اپنی کابینہ کو حکم دیا تھا کہ وہ امریکہ کو وزیٹنگ فورسز ایگریمنٹ (وی ایف اے) کے خاتمہ کا نوٹس دے دیں۔

فلپائن کی جانب سے امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ کے خاتمے کا فیصلہ امریکہ کے سلسلے میں صدر روڈریگو ڈوئیرٹو کے موقف کا تسلسل تصور کیا جارہا ہے جن کو امریکہ سے کافی شکایات ہیں۔

 

ٹیگس