Feb ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • نائیجیریا میں مسلح افرادکا حملہ30 افراد جاں بحق

نائیجیریا کے شمال مغرب کے ایک گاوں میں مسلح افراد کے حملے میں30 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی پولیس نے کہا ہے کہ مسلح افراد نے اس حملے میں فائرنگ کر کے 9 افراد کو ہلاک کیا جبکہ 21 افراد کو آگ میں زندہ جلادیا ۔ نائیجیریا کے حکام نے ابھی تک مسلح افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

گزشتہ منگل کو بوکو حرام کے دہشت گردوں نے شمالی نائیجیریا میں مسافروں کی ایک اقامت گاہ کو آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں 30 افراد جھلس گئے تھے۔ بوکو حرام کے دہشت گردوں نے اسی روز مسافروں کے ایک غذائی قافلے میں شامل گاڑی کو بھی آگ لگا دی تھی۔

ٹیگس