چین میں کورونا وائرس مسلسل قربانیاں لے رہا ہے
کورونا وائرس میں مبتلا مزید ایک سو بیالیس افراد کی اموات ہوجانے سے چین میں کورونا وائرس میں مرنے والوں کی تعداد سولہ سو پینسٹھ ہوگئی ہے ۔
چین کے قومی محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس میں مزید ایک سو بیالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں مزید دوہزار نو لوگوں کا اضافہ ہوگیا ہے یوں چین میں مرنے والوں کی تعداد سولہ سو پینسٹھ اور مبتلا افراد کی تعداد انہتر ہزار سے زائد ہوگئی ہے -
ین میں کورونا وائرس میں مرنے اور مبتلا ہونے والوں کی زیادہ تعداد صوبہ ہوبئی میں ہے یہ وہی صوبہ ہے جہاں سے کورونا وائرس پھیلا ہے -
کورونا وائرس کی وجہ سے چین کی معیشت کو زبردست نقصان ہوا ہے خاص طور پر سیاحت کے شعبے میں اس کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا ہے -
چین سے باہر بھی تقریبا پانچ سو افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں جبکہ جاپان ہانگ کانگ فلیپین اور فرانس میں کورونا کی وجہ سے چار افراد کی اموات ہوچکی ہیں -
دوہزار تین میں بھی چین میں سارس نامی ایک مہلک وائریس پھیلا تھا جس میں ساڑھے سات سو افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔