Feb ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
  • جرمنی میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک، ایک ملزم گرفتار

جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے 2 واقعات میں 8 افراد کو ہلاک کرنے والے ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ ہانائو Hanau میں فائرنگ کے 2 واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

جرمنی میں کل رات فائرنگ کے 2 واقعات میں 8 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

کافی شاپ میں فائرنگ کے واقعات مقامی وقت کے مطابق رات تقریبا 10 بجے چند منٹ کے فاصلے سے پیش آئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات سے متعلق تفتیش جاری ہے جبکہ  ہلاک ہونے والوں کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ ان واقعات میں دائیں بازو کے انتہا پسند گروہ ملوث ہوں۔

ٹیگس