Feb ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • جان لیوا کورونا وائرس سے ہلاکتیں 2345 ہو گئیں

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے لئے چین کے سفیر ڈینگ شیزُن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے چین اور آسیان کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے آج بروز ہفتہ کہا کہ اس ملک میں کورونا وائرس سے جمعہ کو109 مزید افراد کی موت کے ساتھ ہی اس جان لیواوبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2345 ہو گئی ہے جبکہ 397 نئے کیس آنے کے ساتھ ہی اب تک کل 76288 مریضوں میں اس وائرس کے اثرات پائے گئے ہیں۔

ادھرجنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 142 نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 69 فیصد اضافہ کے ساتھ ہی یہ بڑھ کر 346 ہو گئی ہے۔

در ایں اثناء جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے لئے چین کے سفیر ڈینگ شیزُن نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے چین اور آسیان کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور آسیان اس بیماری سے نمٹنے، تمام ممالک کے شہریوں کی حفاظت اور عالمی اور علاقائی صحت کے مسائل کو دور کرنے کیلئے ایک ساتھ ہیں۔

ٹیگس