چین میں کورونا سے مزید 47 اموات، ہلاکتوں کی تعداد 2835 ہوگئی
Feb ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
چین میں کورونا سےمزید 47 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 21 افراد ہلاک اور 821افراد اس وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق چین میں 47 مزید اموات کے ساتھ کورونا وائرس کے انفیکشن کے باعث مرنے والے افراد کی تعداد 2835 ہوگئی ہے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 79251 ہوگئی ہے۔
چین کی ہیلتھ کمیٹی نے آج ہفتہ کے روز کہا کہ ملک کے 31 صوبوں کے مختلف اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 79251 معاملات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے اب بھی 37414 افراد اسپتال میں داخل ہیں۔ متاثرین میں سے 7664 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ اسی دوران مختلف اسپتالوں میں داخل 39002 افراد کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے ۔صحت کمیٹی کے مطابق ، اس مہلک وائرس کے انفیکشن کے 427 نئے معاملےدرج کیے گئے ہیں ۔