Mar ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • چین میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا

چین کی وزارت صحت نے آج اتوار کے روز اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سےمزید 35 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ پاکستان میں کورونا کے مزید دو کیسز سامنے آئے اس طرح اب یہ تعداد 4 ہوگئی ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق چین میں مزید 35 اموات کے ساتھ کورونا وائرس کے انفیکشن کے باعث مرنے والے افراد کی تعداد 2870 جبکہ متاثرہ افراد کی کل تعداد 79824 ہوگئی ہے۔ چین کی وزارت صحت کے مطابق ، اس مہلک وائرس کے انفیکشن کے 376 نئے معاملےدرج کئے گئے ہیں ۔

دوسری جانب جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 376 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے اس طرح اب اس ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 3526 ہوگئی ہے۔

ادھر وزیراعظم  پاکستان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید دو کیسز سامنے آئے ہیں اس طرح اب یہ تعداد 4 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس جو گذشتہ دسمبر میں چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا تھا اس وقت چین کے اکتیس صوبوں میں پھیل چکا ہے اس کے علاوہ یچالیس سے زائد ممالک بھی اس کی زد پر آ چکے ہیں جن میں مغربی ایشیا کے ممالک بھی شامل ہیں۔

پوری دنیا میں پچاسی ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا میں مبتلا اور دوہزار آٹھ سو ستر افراد اس بیماری کے نتیجے میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مختلف اسپتالوں میں داخل 39000 سے زائد افراد کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے ۔

ٹیگس