امریکہ میں کورونا سے پہلی ہلاکت؛
"ہمیں ایک سے زیادہ ہلاکتوں کی توقع تھی بہرحال پریشانی کی کوئی بات نہیں'' ؛ ڈونلڈ ٹرمپ
Mar ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
کورونا وائرس میں مبتلا ایک شخص کی ہلاکت کے بعد امریکی ریاست واشنگٹن میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا۔
واشنگٹن کے گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا، زیرعلاج مریض کی ہلاکت کی خبریں میڈیا میں آنے کے بعد کیا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکت کا پہلا کیس ریاست واشنگٹن میں درج کیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایک پریس کانفرنس کے دوران کورونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کی کرتے ہوئے ملک بھر کی سرحدوں پر خصوصی انتظامات کا حکم جاری کردیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے انسداد کورونا کے حوالے سے اپنی ناقص کارکردگی کی توجیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس سے زیادہ ہلاکتوں کی توقع تھی بہرحال پریشانی کی کوئی بات نہیں۔
دوسری جانب امریکی فوج نے کورونا کے پھیلاؤ کے حوالے سے وائٹ ہاوس کی لاپرواہی پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے امریکی فوج بھی متاثر ہورہی ہے اور ساتھ ہی ملک کی سفارتی اور اقتصادی سرگرمیوں پر بھی اس کے منفی اثرات پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر امریکی فوج کی تشویش کو اس بیماری کے قومی بحران میں تبدیل ہونے کی علامت قرار دیا جارہا ہے۔