Mar ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۹ Asia/Tehran
  • کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی بینک کی امداد

عالمی بینک نے کورونا وائرس کے شکار ممالک کو بارہ ارب ڈالر کی مدد دینے کا اعلان کیا ہے

عالمی بینک کے سربراہ ڈیوڈ مالپس نے کہا ہے کہ یہ امداد کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہوئے بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے متاثرہ ممالک کو دی جا رہی ہے جس کا مقصد صحت عامہ کے شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے علاوہ بیماری کی روک تھام اور اس سے ہونے والے اقتصادی نقصانات کو کم کرنا ہے۔

عالمی بینک کے سربراہ نے مزید کہا کہ امدادی پیکیج کم شرح سود کے قرض ، گرانٹ اور تکنیکی امداد پر مشتمل ہوگا۔

عالمی بینک نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے فراہم کی جانے والی امداد میں غریب ملکوں اور ایسے ملکوں کو ترجیح دی جائے گی جنھیں زیادہ خطرہ لاحق ہے۔

یہ اقدام ایسے عالم میں کیا جا رہا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک کے سربراہان مملکت ، کورونا وائرس کے پھیلنے سے ہونے والے اقتصادی نقصانات سے خود کو محفوظ رکھنے کے پابند ہیں۔

ٹیگس