Mar ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
  • جنگی جرائم کی تحقیقات کی اجازت پر امریکہ سیخ پا

امریکی وزیر خارجہ نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی جانب سے افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی اجازت دیئے جانے پر اعتراض کیا ہے

امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو نے جمعے  کو ایک ٹوئیٹ میں افغانستان میں امریکی جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی اجازت کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔ مائک پمپئو نے کہا کہ امریکہ اپنے قومی اقتدار اعلی اور اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات انجام دےگا۔

اُدھر افغانستان کے انسانی حقوق کمیشن نے کرمنل کورٹ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے افعانستان میں طویل جنگ کے دوران انصاف کے لئے اہم ترین قدم سے تعبیر کیا ہے۔

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے ججوں نے جمعرات کو افغانستان میں امریکی فوجیوں کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے ججوں کے فیصلے کی بنیاد پر افغانستان میں مئی دوہزار تین سے انجام پانے والے امریکی جرائم اور ان جرائم میں افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کے ممکنہ کردار کی تحقیقات کی جائیں گی۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے قیام امن اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بہانے افغانستان پر چڑھائی کی تھی لیکن اس کے بعد سے اب تک اس ملک میں بدامنی، دہشتگردی اور منشیات کی پیداوار میں ہوشربا حد تک اضافہ ہوتا رہا ہے۔

افغان حکام اور عوام نے بارہا اپنے ملک میں امریکی کمان میں غیر ملکی افواج  کی موجودگی کی مذمت کی ہے  اور افغانستان سے فوری طور پر امریکیوں کے باہر نکلنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

ٹیگس