Mar ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکہ کی داداگری، اس بار اقوام متحدہ کو دھمکایا

امریکی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کو دھمکی دی ہے کہ اس کی ہر ایسی کوشش کا جواب دیا جائے گا جس سے صیہونی بستیوں کی تعیمر میں مصروف امریکی کمپنیوں کو نقصان پنہچنے کا اندیشہ ہو۔

 میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے یہ دھمکی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں کے دوران دی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے بھی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی جانب سے اسرائیل کے زیر قبصہ علاقوں میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کی فہرست جاری کیے جانے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ اورٹیگس نے مائک پومپیو کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بار پھر دھمکی دی کہ ان کا ملک امریکی تاجر برادری کے حوالے سے اقوام متحدہ کی لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ 
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر آفس نے گزشتہ ہفتے ایسی امریکی کمپنیوں کی فہرست جاری کی تھی جو سلامتی کونسل کی قرادادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعیمر میں مصروف ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تیئیس دسمبر دو ہزار سولہ کو پاس کی جانے والی قرارداد نمبر تئیس چونتس کے ذریعے اسرائیل کو انیس سو سڑسٹھ کے مقبوضہ علاقوں میں تمام تر تعمیراتی کام روکنے کا حکم دیا تھا۔ 
صیہونی حکومت امریکہ کی حمایت کے سائے میں فلسطینی علاقوں  کا ڈھانچہ تبدیل اور اسے اسرائیلی رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے جس کا مقصد ان علاقوں پر اپنے ناجائز قبضے کو مضبوط بنانا ہے۔   

ٹیگس