Mar ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۹ Asia/Tehran
  • چین میں کورونا سے مزید27 اموات، تعداد 3097 ہو گئی

چین کی صحت انتظامیہ نے آج بروز اتوار کہا کہ ملک میں کورونا وائرس سے مزید 27 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3097 ہو گئی ہے۔

چین کی صحت انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 44 نئے کیسزکی تصدیق ہوئی ہے جو کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ اس دوران 84 مشتبہ کیسز کو بھی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

ہفتہ کے روز 1661 افراد کو اسپتال سے چھٹی دی گئی۔ چینی ہیلتھ کمیشن کے مطابق کہا کہ 458 مشتبہ افراد پائے گئے ہیں جبکہ 23074 افراد اس وقت زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک دنیا کے 103 ممالک کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور اس موذی وائرس سے دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد قریب 3600 ہو گئی ہے۔

ٹیگس