کینیڈا کے وزیر اعظم بھی کورونا کی زد میں
Mar ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ سوفی ٹروڈو بھی ممکنہ طور پر جان لیوا کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں ۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محترمہ سوفی میں فلو جیسی علامات سامنے آنے کے بعد جمعرات کو ان کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں ان کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ محترمہ سوفی فی الحال ٹھیک ہیں اور ہلکی علامات ہیں ۔ انہیں الگ سے نگرانی میں رکھا جائے گا ۔
وزیراعظم ٹروڈو میں کورونا وائرس کی کسی بھی طرح کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں لیکن 14 دن تک انہیں بھی الگ مقام پر نگرانی میں رکھا جائے گا ۔
واضح رہے کہ کینیڈا میں اب تک 118 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جس میں سے ایک کی موت ہو گئی ہے۔