Mar ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • کورونا نے امریکی صدر کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کردیا

امریکی صدر کے محل کا دورہ کرنے والوں میں کورونا وائرس سامنے آنے کے بعد سے اسے بند کر دیا گیا۔

سی این این چینل کی ویب سائٹ کے مطابق امریکی صدر کے تفریحی محل مارالاگو کو اس لئے بند کر دیا گیا کہ چند روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لئے کچھ غیر ملکی مہمان وہاں گئے تھے اور بعد میں وہ کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے۔ان غیر ملکی مہمانوں میں برازیل کے صدر زایر بولسونارو اور وزیر مواصلات فابیو واجنگارٹن بھی شامل ہیں جو مارالاگو سے واپسی کے بعد کووڈ نائیٹین میں مبتلا پائے گئے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق غیر ملکی مہمانوں کے علاوہ ٹرمپ کے ایک اور مہمان میں بھی کورونا وائرس کا پتہ چلا ہے۔ امریکی حکومت بالخصوص ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا وائرس کے سلسلے میں لاپرواہی سے کام لینے کے سبب اندرون ملک سخت تنقیدوں کا سامنا ہے۔ اس وقت امریکہ کی پچاس ریاستوں میں سے انچاس ریاستوں میں کورونا کیسز ریکارڈ کئے جا چکے ہیں جبکہ ستر سے زائد کورونا بیماروں کو اپنی جان سے ہاتھ بھی دھونا پڑا ہے۔

 

ٹیگس