Mar ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۰ Asia/Tehran
  • تہران کے لئے بیجنگ بلدیہ کی امداد

بیجنگ کی بلدیہ نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئےطبی ساز وسامان تہران کی بلدیہ کے لئے روانہ کیا ہے

بیجنگ کے میئر چین جینینگ نے تہران کے میئر پیروز حناچی کو ایک خط بھیج کر مختلف میدانوں خاص طور سے کورونا سے پیدا ہونے والی مشکلات کی روک تھام کے سلسلے میں باہمی تعاون جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

تہران کے میئر نے بھی بیجنگ کے میئر کے خط کے جواب میں بیجنگ بلدیہ کی اس گرانقدر اور انسانی خدمات کو سراہتے ہوئے اس طرح کے بحران کے مواقع پرخاص طور پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون جاری رکھنے پر تاکید کی ۔

ٹیگس