Mar ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۹ Asia/Tehran
  • کورونا کے شبہے میں صیہونی وزیر اعظم کو بند کر دیا گیا

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتنیاہو کو بھی اس کے گھر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بنیامین نتنیاہو اور ان کے کئی معاونین کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہے میں ان کے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے- صیہونی حکومت کے ذرائع نے کہا ہے کہ نتنیاہو کی معاون ریوکا پالوچ کا کورونا ٹیسٹ مثـبت آنے کے بعد صیہونی وزیر اعظم اور انکے کئی معاونین کو  گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ نتنیاہو کی معاون خصوصی پالوچ کے شوہر کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود پالوچ کو بھی ٹیسٹ کرانا پڑا جس میں ان کی بھی رپورٹ مثـبت آئی ہے -

اس درمیان صیہونی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے زیرقبضہ علاقوں میں کورونا سے متاثرین کی تعداد چار ہزار تین سو سینتالیس ہو گئی ہے -

ٹیگس