Apr ۰۳, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۳ Asia/Tehran
  • کئی ملین افراد کورونا کا شکار ہو سکتے ہيں: آسٹریلیائی ڈاکٹر

آسٹریلیا کے ایک مشہور میڈیکل افسر کا کہنا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد کئی ملین ہونے کا اندازہ ہے۔

 حالانکہ اب تک 10 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد کے مبتلا ہونے کی تائید ہوئی ہے تاہم مشہور ڈاکٹر برینڈن مرفی کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد دس لاکھ نہیں بلکہ 50 لاکھ سے 1 کروڑ تک ہو سکتی ہے۔

مرفی کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک میں کورونا ٹیسٹ ٹھیک طریقے سے نہیں ہو پا رہا ہے اس لئے اندازہ ہے کہ متاثرین کی تعداد موجودہ اعلان شدہ تعداد سے دس گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔

در ايں اثنا چین کے ووہان شہر میں حکمراں جماعت کے رہنما وانگ چونگ لین نے کہا کہ اس بات کا اندیشہ ہے کہ شہر میں کورونا وائرس پھر سے پھیل سکتا ہے کیونکہ متعدد داخلی اور خارجی عناصر موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو اب بھی بہت احتیاط سے کام لینا ہوگا اور صرف ضروری کاموں کے لئے ہی باہر نکلنا چاہئے۔

ٹیگس