Apr ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • اگلے دو ہفتے امریکہ کے لئے تباہ کن ہوں گے: ٹرمپ کا اعتراف

امریکی صدر نے ایک بار پھر اعتراف کیا ہے کہ آئندہ آنے والے دو ہفتے امریکہ کے لئے تباہ کن ثابت ہوں گے۔

ارنا نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو اپنی روزانہ کی پریس بریفینگ میں کہا کہ آئندہ آنے والے دو ہفتے بڑے سخت ہوں گے اور ہمارے اندازے کے مطابق ان دو ہفتوں میں بڑی تعداد میں اموات ہو سکتی ہیں۔

ٹرمپ  نے جو ان دنوں کورونا کے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں اور اپنے ملک کو کورونا سے نجات دلانے کے لئے چین کے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر دیگر ممالک کے ذریعے خریدے جا چکے طبی وسائل کو دولت کے زور پر ہتھیانے پر اتر آئے ہیں ایک بار پھر دعوی کیا کہ وہ کورونا سے نمٹنے کے لئے دیگر ممالک کی مدد کو تیار ہیں۔

اُدھر تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے اب تک آٹھ ہزار چار سو سے زائد بیماروں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے، اس کے علاوہ تقریبا پندرہ ہزار افراد بھی صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس وقت امریکہ کو کورونا سے مقابلہ کرنے کے لئے درکار لازمی وسائل کی سخت قلت کا سامنا ہے ۔

ٹیگس