اٹلی میں کورونا سے 100 ڈاکٹر ہلاک، ڈیڑھ لاکھ متأثر
کورونا وائرس دنیا کے تقریبا 205 ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 95 ہزار افراد ہلاک اور 16 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ تقریبا 3 لاکھ 57 ہزار کے قریب افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں ایک سو کے قریب ڈاکٹر کورونا کے سبب اب جان گنوا چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید کئی ہزار افراد کورونا میں مبتلا ہوئے اس طرح اس ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 626 ہو چکی ہے جبکہ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بھی 18 ہزار 279 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی یورپی ممالک کے درمیان کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کورونا پر قابو پانے میں اب تک ناکام رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب تک کورونا وائرس دنیا کے تقریبا 205 ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 95 ہزار افراد ہلاک اور 16 لاکھ 5 ہزار 227 افراد متاثر جبکہ تقریبا 3 لاکھ 57 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔