Apr ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • دنیا میں کورونا سےایک لاکھ ہلاکتیں، 17 لاکھ  متأثر

عالمی وبا کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب دنیا کے زیادہ تر ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 لاکھ 99 ہزار 631 ہو چکی ہے جبکہ یہ مہلک وائرس1 لاکھ 2 ہزار 734 افراد کی جان لے چکا ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 12 لاکھ 20 ہزار 570 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 49 ہزار 830 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 76 ہزار 327 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے اسپین میں مزید 634 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 81 ہو گئی جبکہ یہاں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 58 ہزار 273 ہو چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مزید 987 ہلاکتوں کے بعد مجموعی ہلاکتیں 13 ہزار 197 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 24 ہزار 869 بتائے گئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے مزید 160 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد کُل اموات کی تعداد 2 ہزار 736 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 22 ہزار 171 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید 980 ہلاکتیں ہونے کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 958 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 73 ہزار 758 ہوگئی۔

چین میں کورونا وائرس مزید 3 افراد کی جان لے گیا جس کے بعد یہاں کل ہلاکتیں 3 ہزار 339 ہوگئیں جبکہ کُل کورونا کیسز 81 ہزار 953 تک پہونچ گئے ہیں۔

ٹیگس