Apr ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • برطانیہ، انسداد کورونا مہم میں مسلم ڈاکٹروں کا نمایاں کردار

برطانیہ میں جاری انسداد کورونا مہم میں مسلمان ڈاکٹروں نے بھی اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق، شام سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر فائز عائش ان افراد میں سے تھے جو برطانیہ میں جاری انسداد کورونا مہم کی صف اول میں شامل ہوئے اور آخر کار اس راہ میں اپنی جان کی بازی لگا دی۔

اسکے علاوہ ڈاکٹر امجد الحورانی، ڈاکٹر حبیب زائدی، ڈاکٹر عادل الطیار اور ڈاکٹر محمد سامی شوشہ کا شمار بھی اُن ڈاکٹروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے ہموطنوں کو مہلک وبا کووڈ نائینٹین سے بچانے کے لئے اپنی جان تک قربان کر دی۔

برطانیہ میں مسلم ڈاکٹروں کی جانب سے ایثار و فداکاری کی مثالیں ایسے حالات میں سامنے آئی ہیں کہ حالیہ چند برسوں میں برطانیہ میں اسلاموفوبیا میں خاصی شدت آ گئی ہے اور اسلام و مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندانہ اقدامات میں نمایاں طور پر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 

ٹیگس