Apr ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • اٹلی بری طرح کورونا کا شکار، ڈیڑھ لاکھ سے زائد متاثر

یورپی ممالک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جہاں متاثرین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 3 ہزار 153 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے جس کے بعد کورونا متاثرین کی کل تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 516 تک پہونچ گئی جبکہ اس ملک میں کورونا کے سبب مزید 566 جانیں گئیں اور اس طرح اس ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہزار 465 ہو گئی۔

اٹلی یورپی ممالک کے درمیان کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود ملک میں کورونا پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب  تک دنیا کے کم از کم 205 ملکوں میں یہ وائرس پھیل چکا ہے جس سے اب تک کم سے کم ایک لاکھ  19 ہزار افراد ہلاک جبکہ 19 لاکھ 25 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں اور تقریبا 4 لاکھ 47 ہزار 976 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

ٹیگس