Apr ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۰:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکہ، ساڑھے تیئیس ہزار کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے

امریکہ میں کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیئیس ہزار چھے سو ساٹھ تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ  کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیئیس ہزار چھے سو چالیس تک پہنچ گئی ہے جبکہ وہاں اب تک پانچ لاکھ چھیاسی ہزار نو سو اکتالیس کورونا کیسز رکارڈ کئے جا چکے ہیں۔ امریکہ اس وقت کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے سر فہرست ہے۔

امریکی حکومت نے شروع میں کورونا وائرس کو اہمیت نہ دیتے ہوئے اس کا ٹسٹ شروع کرنے میں کافی تاخیر کردی جس کی بنا پر امریکیوں کی بہت بڑی تعداد کورونا میں مبتلا ہو گئی اور اس وقت اسے ٹسٹ کٹس اور دیگر میڈیکل ساز و سامان کی سخت قلت کا سامنا ہے۔

درایں اثنا کورونا وائرس سے بڑی تعداد میں امریکیوں کی ہلاکت کے باعث مختلف شہروں میں ان کی تدفین کا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے جس کے باعث امریکی حکام نے مرنے والوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کرنا شروع کر دیا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد اس ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ تمام پچاس ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

اس درمیان امریکی سیاستدانوں اور عوام نے ٹرمپ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر شدید تنقید کی ہے- نیویارک کے گورنر نے قرنطینہ ختم کرنے کے بارے میں ٹرمپ کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے امریکا جمہوری ملک ہے کوئی شاہی یا مطلق العنان حکمراں کی ملکیت نہیں ہے -

ٹیگس