Apr ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • اٹلی میں کورونا کا قہر جاری،ہلاکتیں 22 ہزار ہو گئیں

یورپی ممالک کے درمیان کورونا کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے اٹلی پہلے نمبر پر ہے جبکہ متاثرین کی تعداد اس وقت اسپین میں سب سے زیاہ ہو چکی ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 3 ہزار 786 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے اور اس طرح کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 941 ہو چکی ہے۔ جبکہ 525 افراد کی ہلاکت کے بعد اس ملک میں کورونا کی بھینٹ چڑھنے  والے افراد کی تعداد 22170 ہو گئی۔

اٹلی یورپی ممالک کے درمیان کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے 10 مارچ کو پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود ملک میں کورونا پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

چین سے شروع ہونے والا یہ وائرس اب تک دنیا کے کم از کم 205 ملکوں میں پھیل چکا ہے جس سے اب تک دنیا بھر میں کم از کم 21 لاکھ 83 ہزار افراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 46 ہزار افراد ہلاک ہوئے تاہم 5 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

ٹیگس