Apr ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • کورونا سے فی الحال چھٹکارا ممکن نہیں

پوری دنیا میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کورونا تقریبا 2 لاکھ افراد کو شکار کرنے کے باوجود لمبے عرصے تک باقی رہ سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس لمبے عرصے تک رہے گا اور ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا میں جان لیوا بیماری میں اضافے کے رجحان کے ساتھ لاک ڈاؤن میں نرمی یا اسے ختم کرنا وائرس کے لیے دوبارہ سراٹھانے جیسا ہو گا ۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فنڈنگ روکنے سے ڈبلیو ایچ او کو کورونا سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا ہو گا۔ اس لئے امریکہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اس لئے کہ دنیا بھرمیں کورونا سے مریضوں کی تعداد میں بدستوراضافہ ہورہا ہے اور دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 لاکھ 37 ہزار 911 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں ایک لاکھ 84 ہزار 235 ہو گئیں جبکہ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 17 لاکھ 35 ہزار 854 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 56 ہزار 679 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 17 ہزار 822 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 47 ہزار 681 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 49 ہزار 92 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 8 ہزار 389 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 21 ہزار 717 ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 25 ہزار 85 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 87 ہزار 327 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 21 ہزار 340 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 59 ہزار 877 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 5 ہزار 315 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز ایک لاکھ 50 ہزار 648 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 18 ہزار 100 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 495 ہو گئی۔

ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 376ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 98 ہزار 674 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 85 ہزار996 ہو گئی جبکہ 63 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور تقریبا 5 ہزار افراد جاں بحق ہو گئے۔

چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں 4 ہزار 632 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 798 ہو گئے۔

کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 513 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 57 ہزار 999 ہو چکی ہے۔

ٹیگس