امریکہ سنگین بجٹ خسارے سے دوچار
Apr ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
امریکی کانگریس نے رواں سال کے دوران ملک کی مرکزی حکومت کے لئے سنگین بجٹ خسارے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
جمعے کے روز امریکی کانگریس کے بجٹ دفتر نے اعلان کیا کہ رواں مالی سال میں مرکزی حکومت کو تین اعشاریہ سات ٹریلین ڈالر کے بجٹ خسارے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ میں اگر یہ صورتحال پیدا ہو گئی تو پھر یہ امریکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہوگا۔
امریکی کانگرس کے بجٹ دفتر سی بی او کے مطابق کورونا وائرس کے سبب پیدا ہوجانے والی مشکلات سے جو اقتصادی جمود پیدا ہوا ہے اس سے حکومت کو سنگین بجٹ خسارے کا سامنا کرنا ہوگا۔
اب تک سب سے بڑا بجٹ خسارہ امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما کی حکومت کو اٹھانا پڑا ہے جس میں ایک اعشاریہ چار ٹریلین ڈالر کا بجٹ خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔