Apr ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکا، سعودی عرب سے نقصانات کی تلافی چاہتا ہے: رپورٹ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ تیل کی قیمتوں کی جنگ سے امریکا کو ہونے والے نقصانات کی تلافی سعودی عرب سے کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی ویب سائٹ آئیل پرائز نے وائٹ ہاوس کے قریبی ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے سارے متبادلوں کا جائزہ شروع کر دیا ہے جس میں ایک متبادل سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو کے خلاف عدالتی کاروائی کرکے اس کے اثاثوں کو ضبط کرنا ہے۔

اقتصادی امور پر کام کرنے والی ویب سائٹ نے بتایا کہ ٹرمپ کے نزدیکی مشیر انہیں سعودی عرب سے معاوضہ لینے کا مشورہ دے رہے ہیں خاص طور پر انتخابات کے وقت کے نزدیک آنے کے مد نظر اس مطالبے پر اصرار بڑھ گیا ہے۔

ٹرمپ کے پاس ایک آپشن یہ ہے کہ وہ سعودی عرب کے حکمراں خاندان کی حمایت ختم کر دیں، اس طرح سعودی حکومت ٹرمپ کے ہر مطالبے کو قبول کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔

ٹرمپ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ اگر امریکا کی حمایت نہ ہو تو شاہ سلمان دو ہفتے بھی شاہی محل میں باقی نہيں رہ پائیں گے۔ 

ٹیگس