May ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکہ کے بے بنیاد دعوے پر روس کا ردعمل

ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے دفتر میں تعینات روس کے مستقل نمائندے نے ایران کے خلاف امریکہ کے بے بنیاد دعوے پر رد عمل دکھایا۔

میخائیل یولی یانوف نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ امریکہ سلامتی کونسل کی قرار داد بائیس اکتیس میں ایران کے خلاف اپنے حقوق کی بات تو خوب کرتا ہے مگر اس میں ذکر شدہ اپنے فرائض کی جانب کوئی اشارہ تک نہیں کرتا، منجملہ یہ کہ اسے کسی بھی ایسے اقدام کا کوئی حق نہیں کہ جس سے ایران کے ساتھ طے پانے والے جامع ایٹمی معاہدے کے نفاذ میں مشکلات پیدا ہوں۔

قابل ذکر ہے کہ اسلحے کی خرید و فروخت کے تعلق سے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے کا وقت قریب آجانے کے پیش نظر امریکہ نے ان پابندیوں میں مزید توسیع کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں اور اس نے حالیہ دنوں میں سلامتی کونسل میں ایک بل پیش کر کے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی جانب سے مزید پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے ۔

ٹیگس