ٹرمپ کا یوٹرن: وینزوئلا میں دہشتگردانہ منصوبے میں ملوث نہیں ہوں
May ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزوئلا میں نیکولس میڈورو کی حکومت کے خلاف ہر قسم کے دہشتگردانہ منصوبے میں ملوث ہونے کو مسترد کردیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وینزوئلا کے وزیر داخلہ نسٹور ریورول نے اتوار کے روز سمندر کے راستے سے اس ملک میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کے مارے جانے اور زخمی ہونے کی خبر دی تھی۔
وینزوئلا کے صدر نیکولس میڈورو نے منگل کو حکومت کے خلاف اس دہشتگردانہ فوجی کارروائی میں 2 امریکی باشندوں کی گرفتاری کی خبر دی تھی۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی گزشتہ کئی ماہ سے وینزوئلا کی حکومت کے مخالفین کی حمایت کر کے اس ملک میں فوجی کودتا کے درپے ہیں۔