May ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگی اختیارات میں کمی کے بل کو ویٹو کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج صبح امریکی کانگریس کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی اقدام کے حوالے سے ان کے اختیارات کم کرنے سے متعلق پاس کردہ بل کو ویٹو کردیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اس اقدام کے بعد اس بل کو قانون کا حصہ بننے کے لئے اب کانگریس میں دو تھائی ووٹوں کی ضرورت ہے۔

امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے متعلق ٹرمپ کے اختیارات کو محدود کرنے کی قرارداد پر جسے 11 مارچ کو امریکی کانگریس سے منظوری ملی تھی 14 اپریل کو دستخط کئے۔

اس قرارداد میں جو 186 کے مقابلے میں 227 ووٹوں سے منظور ہوئی امریکی کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کی ممانعت کی گئی ہے۔

جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ  پسندانہ دھمکیوں سے امریکی کانگریس کو تشویش لاحق ہو گئی اور ڈیموکریٹ نمائندوں نے ایران کے خلاف ٹرمپ کے اختیارات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں نے 3 جنوری 2020 کو قاسم سلیمانی اورابومہدی المہندس اوران کے دیگر 8 ساتھیوں کو بغداد ایرپورٹ کے قریب شہید کیاتھا۔

ٹیگس