May ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • وینزوئیلا کے صدر کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام

وینزوئیلا میں گرفتار ہونے والے امریکی شہری نے کہا ہے کہ اس کا گروہ وینزوئیلا کے صدر نیکولس میڈورو کو اغوا کرنا چاہتا تھا۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق وینزوئیلا میں گرفتار ہونے والے امریکی شہری نے اس ملک کے سرکاری ٹیلی ویژن کے ساتھ گفتگو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ اس کے گروہ نے یہ منصوبہ بنایا تھا کہ وینزوئیلا کے صدر نیکولس میڈورو کو اغوا کرنے کے بعد جہاز کے ذریعے امریکہ پہنچایا جائے۔ 

گرفتار ہونے والے امریکی باشندے کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ حکم ملا تھا کہ ہم وینزوئیلا کے ایئر پورٹ پر قبضہ کریں۔

 وینزوئیلا کے صدر نیکولس میڈورو نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مایک پومپئو وینزوئلا میں کودتا میں ملوث ہیں کہا کہ گرفتار ہونے والے دو امریکی دہشتگردوں پر اس ملک کی سویلین عدالت میں مقدمہ چلایا جائےگا۔  وینزوئیلا کے صدر نے اسی طرح اس کودتا میں خوان گوایدو کا ساتھ دینے والے دیگر 4 افراد کی گرفتاری کی بھی خبر دی ہے۔

واضح رہے کہ وینزوئیلا کے وزیر داخلہ نسٹور ریورول نے اتوار کے روز سمندر کے راستے سے اس ملک میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کے مارے جانے اور زخمی ہونے کی خبر دی تھی۔

امریکہ اور اس کے اتحادی گزشتہ کئی ماہ سے وینزوئیلا کی حکومت کے مخالفین کی حمایت کر کے اس ملک میں فوجی کودتا کے درپے ہیں۔

ٹیگس