May ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۵ Asia/Tehran
  • جنوبی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا

جنوبی کوریا کی فوج نے ایک جدید ترین بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ فوج نے ایک ایسے جدید بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس میں دو ٹن وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج دو ٹن وزنی وار ہیڈ لوڈ کرنے کی صلاحیت والے بیلسٹک میزائل بنانے پر دوہزار سترہ سے کام کر رہی تھی۔ جنوبی کوریا نے ایسے عالم میں جدید ترین بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے کہ وہ  شمالی کوریا کے میزائلی تجربات پر اعتراض کرتا رہا ہے۔ شمالی کوریا کا خیال ہے کہ اس کی میزائلی طاقت امریکہ اور اس کے اتحادیوں منجملہ جنوبی کوریا کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہے۔

پیونگ یانگ حکومت، جزیرہ نمائے کوریا میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے میزائلی تجربات کو کشیدگی پیدا ہونے کا باعث سمجھتی ہے۔

ٹیگس