May ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی: روس

روس کے وزیر خارجہ نے اپنے کیوبائی ہم منصب سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں امریکہ کی تسلط پسندی کا مقابلہ کرنے والے ممالک پر دباو ڈالنے کے مقصد سے عائد کی جانے والی پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کیوبا کے وزیر خارجہ برونو رودریگز سے ہونے والی ٹیلی گفتگو میں دنیا کے بعض ممالک کے خلاف امریکی پابندیوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کے کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔

کیوبا کے وزیر خارجہ نے بھی اس گفتگو میں روس اور کیوبا کے مابین باہمی احترام پر مبنی تعلقات اور تعاون کے فروغ پر  تاکید کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کیوبا کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں امریکہ کی جانب سے اپنے ملک پر عائد اقتصادی، تجارتی اور مالی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ اور انہیں غیر انسانی، غیر اخلاقی اور  کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا تھا۔

ٹیگس