برطانیہ، کورونا اموات کی تعداد چالیس ہزار سے تجاوز کر گئی
May ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
برطانیہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چالیس ہزار سے تجاوز کر گئی۔
روزنامہ گارڈین نے محکمہ شماریات کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چالیس ہزار گیارہ ہو گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے اولڈ ایج ہاوسز میں رہنے والے دس ہزار سن رسیدہ افراد بھی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
تازہ اعداد و شمارسے پتہ چلتا ہے کہ کورونا سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے برطانیہ، یورپی ملکوں میں بدستور پہلے نمبر پر ہے۔
دوسرے نمبر پر اٹلی ہے جہاں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد تیس ہزار سات سو انتالیس بتائی گئی ہے۔ اسپین اور فرانس کورونا سے مرنے والوں کی تعداد سے لحاظ سے تیسرے اور چوتھے نمبر ہیں جہاں مرنے والوں کی تعداد بالترتیب چھبیس ہزار سات سو چوالیس اور چھبیس ہزار چھے سو چار ہو گئی ہے۔