May ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۹ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس اب انسان کے ساتھ ساتھ

کورونا کے پھیلاؤ کے بعد سے دنیا بھر میں نصف سے زائد آبادی لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں محصور ہے۔

عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ڈائریکٹر برائے ہنگامی حالات مائیکل ریان نے ورچوئل پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ کورونا وائرس کے دنیا سے ختم ہوجانے کا امکان ناپید ہوگیا ہے، اب ہمیں اس وائرس کے ساتھ ہی زندگی بسر کرنے کا ڈھنگ سیکھنا ہوگا اور آگہی و احتیاطی تدابیر کے ذریعے اس کی ہلاکت خیزی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

مائیکل ریان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا سے اب تک ایچ آئی وی کا خاتمہ نہیں ہوسکا ہے اوردنیا کو اب ایک اور جان لیوا وائرس کی وبا کا سامنا ہے اور یہ بھی دنیا سے ختم ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔ وائرس کو سنجیدگی سے لیا جائے اور لاک ڈاؤن میں نرمی میں جلد بازی نہ کی جائے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس گزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں سامنے آیا اور جب سے دنیا بھر میں 42 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 3 لاکھ افراد اس وائرس کے نتیجے میں ہلاک بھی ہوئےاور ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ٹیگس