May ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکہ نے انسانی حقوق کی پامالی کے لئے اسرائیل کو گرین سگنل دیا: ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے والے اسرائیلی منصوبے کی امریکی حمایت کا مطلب یہ ہے کہ  امریکہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو جاری رکھنے کیلئے غاصب صیہونی ٹولے کو گرین سگنل دے دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ امریکہ کی جانب سے غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی امریکی حمایت سے بخوبی اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس غاصب صیہونی حکومت کے اِس منصوبے کو عالمی حقوق اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے کہا کہ وہ غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو تسلیم نہ کریں اور مقبوضہ سرزمین میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیں۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے بدھ کے روز مقبوضہ فلسطین کا دورہ کیا اور امریکہ کی جانب سے غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا۔

ٹیگس