May ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کی داداگری، وزیر خارجہ نے عالمی عدالت کو دھمکایا

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دھمکی دی ہے کہ اگر عالمی فوجداری عدالت نے غرب اردن اور غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے جاری کردہ بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات غیر قانونی ہوں گی۔ پومپئو کے بیان میں آیا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کو سیاسی محرکات سے دور رہنا چاہیے۔

امریکی وزیر خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر کہا کہ عالمی فوجداری عدالت اسرائیل کے خلاف دائر کیس اوپن کر رہی ہے۔

عالمی فوجداری عدالت کے ایک رکن ملک کی حثیت سے حکومت فلسطین، غزہ اور غرب اردن میں اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات اور جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے حق رکھتی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اس سے پہلے عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے افغانستان میں امریکہ کے جنگی جرائم کی تحقیقات کی بھی مذمت کر چکے ہیں۔

ٹیگس