امریکہ نے عمران خان کی حکومت سے بھی ڈومور کا مطالبہ کردیا
May ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
امریکہ اپنی حرکتوں سے باز آنے والا نہیں اس لئے کہ امریکہ کسی کا بھی دوست نہیں ہے۔
ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ہے اس لئے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا جس کے لیے کالعدم تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائی ضروری ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستان کا بھی یہی کہنا ہے کہ علاقے میں امن و استحکام کا افغانستان کے بعد پاکستان کو ہی سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔
سی پیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایلس ویلز کا کہنا تھا سی پیک میں شفافیت کی کمی پر ہمیں سخت تشویش ہے، پاک - چین تجارتی حجم میں بہت زیادہ عدم توازن ہے ۔
واضح رہے کہ امریکہ نے پاکستان کی سابقہ حکومتوں سے بھی ڈومور کا مطالبہ کیا تھا۔