Jun ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۶ Asia/Tehran
  • کورونا نے دنیا میں ہلچل مچادی71 لاکھ افراد متاثر و ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے نہ صرف مریضوں کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 67 لاکھ 3 ہزار 95 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 93 ہزار 224 ہو گئیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اس وائرس سے اب تک ایک لاکھ 10 ہزار 173 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 24 ہزار51 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 1 ہزار 626 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 83 کی حالت تشویش ناک ہے ۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 39 ہزار 904 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 661 ہوچکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 689 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 34 ہزار 13 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 65 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 52 ہزار 444 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 87 ہزار 740 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 133 ہو چکی ہیں۔

برازیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 870 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 34 ہزار 39 زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 5 ہزار 384 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 108 ہو چکی ہے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 736 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 84 ہزار 923 ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس کے کل کیسز ایک لاکھ 64 ہزار 270 ہو گئے۔ جن میں سے ایک لاکھ 27 ہزار 485 افراد صحت مند ہوئے اور 8 ہزار 71 افراد جاں بحق ہوئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 630 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 67 ہزار 410 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 611 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 93 ہزار 157 تک جا پہنچی ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 27 ہو چکی ہے اوراس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 57 ہزار 493 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 55 ہزار 458 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 32 لاکھ 52 ہزار 378 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس