Jun ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور چین کے مابین سرحدی تنازع حل

ہندوستان اورچین کے سفارتی اور فوجی ذرائع سرحدی تنازع کو باہمی طور پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

آنی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ہندوستان اور چین نے مشرقی لداخ میں جاری سرحدی تنازع کو متفقہ طور پر حل کرلیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے سفارتی اور فوجی ذرائع سرحدی تنازع کو باہمی طور پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

چینی فوج ہندوستان کے گلوان علاقے (Galwan Area) سے  دو سے ڈھائی کلومیٹر دور جا چکی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازع  کے بارے میں بات چیت جاری ہے اور اس ہفتے اعلی سطح پر دونوں ممالک کے فوجی افسروں کی میٹنگ ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتوں میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کافی حد تک بڑھ گئی تھی۔

ٹیگس