Jun ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۴ Asia/Tehran

شمالی کوریا نے سرحدی شہر کیسانگ میں جنوبی کوریا کے ساتھ بہتر تعلقات کو فروغ دینے کے لیے قائم دفتر کو دھماکے سے اڑا دیا۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ رابطہ کار آفس کووڈ- 19 کی وجہ سے جنوری سے بند تھا جو خوفناک دھماکے سے تباہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ یہ رابطہ دفتر 2018 میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد دونوں فریقین کے مابین تناؤ کو کم کرنا تھا۔

مذکورہ عمارت کیسانگ انڈسٹریل کمپلیکس میں کام کرنے والے ملازمین کے دفاتر کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔

شمالی کوریا نے رابطے کے لیے قائم مذکورہ دفتر بند کرنے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ وہ ایسے اقدامات اٹھائیں گے جس سے جنوبی کوریا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹیگس