Jun ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • فرانس میں طبی عملے کے مظاہرین پر لاٹھی چارج

فرانس کی پولیس اور اس ملک کے طبی عملے کے مظاہرین کے مابین تصادم ہوا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے ہزاروں طبی عملے نے کل پیرس اور ملک کے دیگر شہروں میں اپنی تنخواہوں اور کام کی صورتحال کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔

ہونے والے مظاہروں میں مظاہرین نے تنخواہیں بڑھانے، طبی مراکز کی بندش کی پالیسی اور اسپتالوں میں بیڈ کی تعداد گھٹانے کے خلاف احتجاج کیا۔

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانس کی پولیس نے طبی عملے کے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے۔

دوسری جانب فرانس کے تقریبا 18 ہزار افراد نے اس ملک کے طبی عملے کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیرس میں مظاہرہ کیا اور طبی عملے کے مسائل و مشکلات کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

فرانس میں 14 مہینے قبل احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا اور کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد مظاہروں کا دائرہ وسیع ہوا۔

ٹیگس